پاکستان
30 اپریل ، 2014

انتخابات میں دھاندلی کیخلاف 11 مئی سے تحریک شروع کریں گے،عمران خان

 انتخابات میں دھاندلی کیخلاف 11 مئی سے تحریک شروع کریں گے،عمران خان

پشاور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 11 مئی کو تحریک کا آغاز کیاجائے گا۔پشاورمیں میڈیاسے گفتگومیں عمران خان نے کہاکہ ایک سال ہوچکا تحریک انصاف کو انصاف نہیں ملا۔ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ 11مئی کوتاریخی دھاندلی ہوئی۔عمران خان نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 11 مئی کو تحریک کا آغاز کریں گے۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارجیتنے اورہارنیوالینے کہاکہ دھاندلی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :