پاکستان
01 مئی ، 2014

لاہور میں یوم مئی کی ریلی، جیو نیوز کے حق میں قرار داد منظور

لاہور میں یوم مئی کی ریلی، جیو نیوز کے حق میں قرار داد منظور

لاہور…لاہورمیں مزدورجیونیوزکے سینئراینکر پرسن پرقاتلانہ حملے کے خلاف یک زبان ہوگئے۔انہوں نے ریلی میں جنگ اورجیونیوز کی ممکنہ بندش اور سینئر اینکرپرسن حامد میر پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی۔ گلوکارجواد احمد نے مزدوروں کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ دیا۔یوم مئی کے موقع پرمختلف وفاقی اور صوبائی محکموں اور نجی اداروں کے محنت کش لاہورمیں مال روڈ پر جمع ہوئے۔ انہوں نے جہاں اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، وہیں وہ حامد میر پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کے خلاف بھی آواز بلندکرتے نظرآئے۔ ریلی میں جیو ٹی وی اور حامد میرکے حق میں متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔گلوکار جواداحمدکی شرکت نے غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے محنت کشوں کو پریشانیاں بھلا دیں۔ ریلیوں میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کی بھی خاصی تعداد موجود تھی۔ گلوکار جواد احمد نے محنت کشوں کو سیاسی جماعت بنانے کا مشورہ دیا۔ مزدوروں کی کم از کم تنخواہ دس ہزار روپے مقرر کرنے کے فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہ ہونے پر محنت کشوں نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کشوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر مہنگائی میں کمی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

مزید خبریں :