01 مئی ، 2014
دبئی …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔بھارت پہلے نمبر آگیا سری لنکا کی دوسری پاکستان کی تیسری پوزیشن ہے بھارت کو گزشتہ بارہ ماہ کے دوران صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میں شکست ہوئی ،جس کے بعد اس نے ورلڈ چمپئن سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 131 پوائنٹس حاصل کرلئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔سری لنکا نے گزشتہ ایک سال کے دوران 4 میچز ہارے ،پاکستان کرکٹ ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔جنوبی افریقہ چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔