08 اپریل ، 2012
کنگن پور … پاک رینجرز پنجاب نے بھارت کی طرف سے بھاری مقدار میں بھارتی شراب پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کنگن پور بارڈر ایریا میں بھارت کی طرف سے چند لوگ کچھ سامان اٹھائے پاکستان کی حدود کی طرف آتے دکھائی دیئے۔ رینجرز کے للکارنے پر وہ افراد سامان پھینک کر بھاگ گئے تاہم رینجرز کے جوانوں نے اسمگلروں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اسمگلروں کی جانب سے پھینکے گئے سامان سے بھارتی شراب کی 43 بوتلیں برآمد ہوئیں۔