08 اپریل ، 2012
کوئٹہ …پیپلز پارٹی کے وزیر مواصلات بلوچستان علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمران صوبے کی عوام کی خون پسینے کی کمائی رائیونڈ محل کی سجاوٹ پر خرچ کررہے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں تاج حیدر اور راشد ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک اور قوم پر تکلیف کا وقت آتا ہے توبھگوڑے برادران جدہ بھاگ جاتے ہیں، ڈکٹیٹر شپ کے حامی حکمرانوں کی شکل میں پنجاب کی عوام پر مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں شریف برادران کو انہی کی بنائی ہوئی سڑکوں پر گھسٹیں گے۔اس موقع پرپیپلز پارٹی سندھ کے رہنما تاج حیدر نے کہا کہ بھگوڑے برادران نے لاہور میں صدر مملکت کا استقبال نہ کرکے پنجاب کی عوام کی مہمان نوازی کی روایت کی توہین کی ہے۔