09 اپریل ، 2012
تیونس ... ہیکرز کے ایک گروپ نے تیونس کی حکمران جماعت کی 2725 ای میلز ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان ای میلز میں تیونس کے وزیراعظم کی ای میلز بھی شامل ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے تیونس کی حکمران جماعت کی 2725 ای میلز ہیک کرنے کا دعوی کیا ہے ان ای میلز میں میں تیونس کے وزیراعظم کی ای میلز بھی شامل ہیں۔ ای میلز ہیک کئے جانے کا اعلان ہیکر گروپ نے ایک سوشل ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنی وڈیو میں کیا۔ای میلز میں فون نمبرز ، بنکوں سے رقم کی منتقلی کی تفصیل اور دیگر تفصیلات شامل ہیں۔ان ای میلز میں تیونس کے وزیراعظم کی ایک ای میل بھی شامل ہے جو ترکی کے سفارتخانے کو لکھی گئی۔حکام نے ای میلز کی ہیکنگ کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔