پاکستان
07 مئی ، 2014

اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہونگے ،فضل الرحمان

 اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہونگے ،فضل الرحمان

ملتان …مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے ، جے یو آئی ف کے امیر نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہر ایک کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے چلنا چاہییے ،ادارے ماں ، باپ کی طرح ہوتے ہیں ،بہت تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتاہے،اداروں کو آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے ،اقتصادی طور پر آگے بڑھنے کے کچھ اشارے بھی ملے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے،ہمیں اندازہ تھا کہ طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے ،ملک میں ہر ایسے اقدام سے اختلاف کریں گے جو جمہوریت کو نقصان پہنچائے۔

مزید خبریں :