پاکستان
09 اپریل ، 2012

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم، کل پھر ہوگا

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم، کل پھر ہوگا

اسلام آباد … قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس کم پھر ہوگا جس میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے، مولانا فضل الرحمان اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا تاہم جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین قومی سلامتی کمیٹی رضا ربانی نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کی جانب سے کمیٹی کا بائیکاٹ بد قسمتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے کمیٹی میں فعال کردار ادا کیا، وہ فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ رضا ربانی نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین انرجی کانفرنس میں مصروفیت کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں آسکے، کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا جس میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

مزید خبریں :