پاکستان
09 اپریل ، 2012

الزام ثابت ہوا تو کسی بھی بڑی شخصیت کیخلاف کارروائی کرینگے،نیب پنجاب

الزام ثابت ہوا تو کسی بھی بڑی شخصیت کیخلاف کارروائی کرینگے،نیب پنجاب

لاہور … قومی احتساب بیورو پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل خورشید انور کا کہنا ہے کہ کسی بھی بڑی شخصیت کے خلاف الزام ثابت ہوا تو نیب کارروائی کرے گا۔ لاہور میں ڈبل شاہ کیس کے متاثرین کو چیک دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید انور کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کسی بھی بڑی شخصیت کیخلاف کارروائی نہیں کرتا، نیب اپنے ضابطے کے مطابق کسی کو بھی رعایت نہیں دے گا۔ ڈی جی نیب پنجاب نے بتایا کہ ریل اسکریپ اسکینڈل میں مزید 5 ٹھیکے دار گرفتار کر لئے گئے ہیں اور جاوید اشرف قاضی سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیش خان کیس میں سابقہ پنجاب حکومت براہ راست ملوث نہیں تھی۔

مزید خبریں :