09 اپریل ، 2012
لاہور … ملک میں توانائی بحران کا حل نکالنے کیلئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت لاہور میں دوسری انرجی کانفرنس کا اختتامی ان کیمرہ سیشن جاری ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں جاری انرجی کانفرنس کے دوسرے سیشن میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، خزانہ ،بجلی ،پانی اور گیس کے وفاقی وزراء اور توانائی ماہرین شریک ہیں۔ کانفرنس کے ان کیمرا سیشن کے افتتاح میں شرکاء کی جانب سے تجاویز اور سفارشات دیں گئیں جس موجودہ سیشن میں جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ انرجی کانفرنس کے اس سیشن کا سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، صرف سیاستدانوں اور امیروں کو بولنے کا موقع دیا گیا، سیشن کے اختتام پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اہم اعلان کریں گے۔