دلچسپ و عجیب
13 مئی ، 2014

سیلفی کے شوقین نو جوان نے دنیا کے سفر کو 3منٹ کی ویڈیو میں سمو دیا

سیلفی کے شوقین نو جوان نے دنیا کے سفر کو 3منٹ کی ویڈیو میں سمو دیا

واشنگٹن…سماجی تعلقات کی ویب سائٹس پر کیمرے کے ذریعے اپنی تصاویرخود کھینچنے کے فن کیلئے سیلفیز(selfies) کا جملہ استعمال کیا جارہا ہے اور نو جوانوں کی اکثریت سیلفی کی دیوانی ہے۔ایک امریکی نو جوان نے بھی 6سو دنوں پر محیط اپنے دنیا کے 36 ممالک کے سفر کے دوران اپنی سیلفیز لی اور پھر انھیں ایک 3منٹ کی ویڈیو میں تبدیل کر کے اپنی سفری کہانی سب کو بیان کر دی۔فضائی بلندی سے لے کر سمندری کی گہرائی تک،ریگستان سے لے کر سر سبز وادیوں تک،ان تما م لمحات کو اس نو جوان نے 360ڈگری کے زاویے کی تصاویر لینے والے کیمرے سے کھینچ کر ہمیشہ کیلئے یاد گار بنا دیا جس کی یہ selfies انٹر نیٹ پر لاتعد ادفراددیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :