09 اپریل ، 2012
رباط…دنیا کے سب سے بڑے ریگستا ن صحارا میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس کا آغا ز ہو گیا ہے۔ برّاعظم افریقہ کے اس ریگستان میں ہو نے والی ریس میں شرکاء کو ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتیلے ریگستان پر دوڑ نا ہو گا جس کے دوران ان کے کا ندھو ں پر پانی اور خوراک سے لدے بھا ری بیگز بھی مو جو دہیں۔دنیا کی اس مشکل ترین ریس میں کا آغا زمراکش سے کیا گیا ہے جس میں ایتھلیٹس کو آگ بر ساتے سو رج کے نیچے جلا دینے والی ریت پر دو سو تینتالیس کلو میٹر کا فا صلہ طے کر نا ہو گا ۔