14 مئی ، 2014
لاس اینجلس …پاپ گلوکار جسٹن بیبر پھرخبروں میں ہیں ، اب ان پر موبائل چھننے کا الزام لگ گیا ہے۔لاس اینجلس پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جسٹن بیبرنے ایک خاتون کا موبائل چھیننے کی کوشش کی ، لیکن ابھی انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاتون سے پولیس نے ضروری معلومات حاصل کر لی ہیں۔ جسٹن بیبر پہلے بھی نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام میں مقدمے کا سامنا کررہے ہیں ۔