کھیل
19 مئی ، 2014

نجم سیٹھی کی بحیثیت چیئر مین پی سی بی برطرفی کا تحریری فیصلہ جاری

 نجم سیٹھی کی بحیثیت چیئر مین پی سی بی برطرفی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی برطرفی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے عبوری مینجمنٹ کمیٹی کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی برطرفی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جو 26 صفحات پر مشتمل ہے، مسٹر جسٹس نور الحق قریشی کے فیصلے کے مطابق دوران سماعت ذکاء اشرف کی برطرفی کی وجوہات ثابت نہیں کی جاسکیں۔ فیصلے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن بد نیتی پر مبنی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بین الاصوبائی رابطہ وزارت نے انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عدالت نے پی سی بی کی منتخب باڈی کو بلاوجہ ہٹانے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

مزید خبریں :