19 مئی ، 2014
نئی دہلی…بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ امن کاقیام پاکستان اور بھارت کے مشترکا مفاد میں ہے۔نئی دلی میں پریس کلب آف انڈیا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ انہیں اْمید ہے کہ نئی بھارتی حکومت ہماری سوچ کو سمجھے گی۔ انھوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ دونوں ممالک موقع کی نزاکت کو سمجھیں،پاکستان اور بھارت تاریخ کے غلط رخ پر جانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امن میں ہمارا مشترکا مفاد ہے اور یہ مذاکرات کے عمل سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ دونوں ممالک کویہ فیصلہ کرناہوگا کہ ماضی کو دفن کردیں یاایک دوسرے کے خلاف سینہ سپر رہیں۔