کھیل
19 مئی ، 2014

پچھلے بورڈ کے تمام فیصلے کالعدم، نجم سیٹھی کے اچھے فیصلوں پر عمل کرینگے، ذکا اشرف

پچھلے بورڈ کے تمام فیصلے کالعدم، نجم سیٹھی کے اچھے فیصلوں پر عمل کرینگے، ذکا اشرف

لاہور… عدالت کی جانب سے بحال ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے بورڈ کے تمام فیصلے کالعدم ہوگئے، نجم سیٹھی کے فیصلے اچھے ہوئے تو ان پر عمل کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کاکہنا تھا کہ بگ تھر ی نہ پاکستان اورنہ ہی عالمی کرکٹ کے لیے اچھی ہے، لیکن پچھلا بورڈ اس پر دستخط کرچکا ہے، اس معاملے میں ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے جگ ہنسائی ہو۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی پگڑی نہیں اچھالنا چاہتے، اگر نجم سیٹھی کے فیصلے اچھے ہوئے تو ان پر عمل کریں گے، آزاد عدلیہ نے حق اور سچ کا فیصلہ دیا ہے سب کو اس کا احترام کرنا چاہئے،بورڈ میں جتنی دیربھی رہیں، نیک نیتی اور عزت سے کام کرنا چاہیے،مصباح ہی نہیں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی فٹنس کو دیکھنا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :