کھیل
19 مئی ، 2014

پولارڈ کا ناقابل یقین کیچ، ممبئی انڈین نے راجھستان رائلز کو ہرادیا

پولارڈ کا ناقابل یقین کیچ، ممبئی انڈین نے راجھستان رائلز کو ہرادیا

احمد آباد…کیچ جتائے میچ، پولارڈ کا ناقابل یقین کیچ، آئی پی ایل میں ممبئی انڈین نے راجھستان رائلز کو25 رن سے ہرادیا۔احمد آباد میں لینڈل سمنزاورمائیک ہسی میدان میں اترتے ہی برس پڑے۔ 120رنز کا اوپننگ اسٹینڈ نے ممبئی کے لیے بڑے اسکور کی بنیاد بن گیا۔ سمنز نے 62اور ہسی نے 56رنز اسکور کیے۔ روہت شرما نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔ ممبئی انڈینز نے تین وکٹ پر 178رنز بناڈالے۔ جواب میں راجستھان رائلز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔ اوجھا، ہربھجن اور گوپال نے دو دو وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا تو پولارڈ کا کیچ بھی دیکھنے والا تھا۔ نائر نے خوب ہمت دکھائی لیکن 48رنز پر وہ بھی جکڑے گئے۔ اختتامی اوورز میں ہوج نے 40اور فالکنر نے 31رنز بنا کر میچ کو دلچسپ ضرور بنایا، مگر ٹیم کو ہدف تک نہ پہنچاسکے۔ راجستھان کی ٹیم 153رنزہی بناسکی۔

مزید خبریں :