20 مئی ، 2014
اسلام آباد…آئندہ مالی سال کا بجٹ چھ جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ، جبکہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تین جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نواز شریف حکومت اپنے موجودہ دور اقتدار کا دوسرا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے ۔ گذشتہ سال اقتدار سنبھالتے ہی ن لیگ کو بجٹ پیش کرنا پڑا تھا اور اسے تیاری کا وقت کم ملا تھا لیکن اس بات حکومت بجٹ پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قومی اسمبلی میں مالی سال دو ہزارہ چودہ دو ہزار پندرہ کا بجٹ اجلاس تین جون کو طلب کرلیا گیا ۔