20 مئی ، 2014
اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہو کر1ہزار950میگاواٹ رہ گیا۔ وزارتِ پانی وبجلی کے مطابق ملک میں شیڈول کے مطابق 4سے6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار12ہزار350میگاواٹ اور طلب14ہزار400میگاواٹ ہے،ہائیڈل کے ذریعے4ہزار560میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،تھرمل کا بجلی کی پیداوار میں حصہ1ہزار660میگاواٹ ہے،آئی پی پیز سے6ہزار130اور ونڈ انرجی سے13میگاواٹ بجلی مل رہی ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی کا دعویٰ ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں4سے6گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔