21 مئی ، 2014
ممبئی …بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون خصوصی دعوت پر لزبن جارہی ہیں، جہاں وہ چیمپئنز لیگ کا فائنل دیکھیں گی۔بالی ووڈ کی حسینہ دپیکا پڈوکون یوئیفا کی مہمان بنیں گی،کیونکہ انہیں خاص دعوت پر لزبن بلایا گیا ہے،جہاں وہ چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ دیکھیں گی ۔24مئی کو کھیلنے جانے والے فائنل میں ریال میڈرڈ اور اٹلے ٹیکو میڈ رڈ کا سامنا ہوگا۔دپیکا کہتی ہیں کہ میچ دیکھنے کیلئے لزبن آنے کی دعوت ان کیلئے اعزاز ہے،اور وہ یورپ کی دو بہترین ٹیموں کا ٹکراوٴ دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں۔