کھیل
21 مئی ، 2014

پشاور:پی ایف یو جے کا اجلاس، جیو کی بندش کے غیرقانونی فیصلے کی مذمت

پشاور:پی ایف یو جے کا اجلاس، جیو کی بندش کے غیرقانونی فیصلے کی مذمت

پشاور…پشاورمیں منعقدہ پی ایف یوجے کے اجلاس میں پیمرا کے بعض اراکین کی جانب سے جیو کی بندش کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ پورے ملک کی صحافی برادری جیومیں کام کرنے والے کارکن صحافیوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدرشمیم شاہد کی زیرصدارت اجلاس میں پشاورسے تعلق رکھنے والے سینئرصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورپیمراکے بعض اراکین کی جانب سے جیو کی بندش کے متنازع فیصلے کی مذمت کی اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔ قرارداد میں جیو کی بندش کو کارکن صحافیوں کے معاشی قتل کے مترادف قراردیا گیا۔قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ کارکنوں کے مفادات کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :