دنیا
21 مئی ، 2014

امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی کہانی کامک بک میں

امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی کہانی کامک بک میں

نیویارک …امریکی خفیہ ادارے کی لنکا ڈھانے والے گھر کے بھیدی ایڈورڈ اسنوڈن کی کہانی اب کومک بک میں سامنے آئی ہے۔ امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے راز افشاں کرنے والے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی پْرخطر اور پراسرار زندگی کی کہانی پر مبنی کا مک بک سامنے آگئی ہے۔کتاب کا نامBeyond Edward Snowden ہے۔ امریکی مصنفہ ویلیری ڈی اورازیو کی تحریر کردہ اس کامک میں اسنوڈن کے ہائی اسکول سے لے کر روس میں سیاسی پناہ تک کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ویلیری اس سے قبل ڈسی کامکس اور مارول کامکس کے معروف کرداروں کے لیے لکھتی رہی ہیں۔

مزید خبریں :