کھیل
10 اپریل ، 2012

بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کیلئے اب بھی پر امید ہوں،ذکا اشرف

بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کیلئے اب بھی پر امید ہوں،ذکا اشرف

لاہور… چیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ وہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے اب بھی پر امید ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ، بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کے لیے اب بھی پر امید ہوں اور اس حوالے سے فیصلہ آخری بال پر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگر بنگلادیش پاکستان کے دورے پر آنے سے ا نکار کرتا ہے تو کرکٹ تعلقات کے حوالے سے نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈین پریمیئرلیگ کی طرح جلد پاکستان پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز ہونے چاہیں۔

مزید خبریں :