24 مئی ، 2014
اسلام آباد… وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالیں گے اور عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت، وزیر اعظم کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ یہ کمیٹی ملک میں ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز تیار کر رہی ہے۔ اجلاس میں ٹیکس کی چھوٹ کے نوٹیفیکیشن مرحلہ وار ختم کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ نے بتایا کہ ٹیکس کی چھوٹ تین سال میں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے گی اور ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔