25 مئی ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے ، جس میں پاک بھارت کرکٹ معاملا ت بات ہوئی۔ وزیراعظم کے دورہ بھارت سے ایک روز پہلے چیئرمین کرکٹ بورڈ ان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ، پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے لیے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد نجم سیٹھی نے بتایا کہ نواز شریف نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات حوصلہ افزارہی جس میں کرکٹ بورڈ کے معاملات سے بھی آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم دورہ بھارت سے واپسی پر پی سی بی کے آئین کی منظوری دیں گے ، انہوں نے بورڈ کے فوری انتخابات کی تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔