کاروبار
26 مئی ، 2014

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد اضافے کا امکان

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد…کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 2.5 فیصد اضافے کا امکان ہے،حکومت 15-2014کے بجٹ میں شیئربازار پر عائد ٹیکس 12.5 فیصد کرسکتی ہے ۔ وزارت خزانہ حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت آئندہ مالی سال سے اسٹاک مارکیٹ پر عائد کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرسکتی ہے۔ بروکرز کے مطابق 6 مہینے کے اندر شیئرز کی خرید و فروخت پر 10 فیصد کیپٹل گین ٹیکس عائد ہے، جس کی شرح قانون کے مطابق آئندہ بجٹ میں 17.5 فیصد ہونی چاہئے۔حکام کاکہنا ہے شیئر بازار میں سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اس لیے حکومت ٹیکس کی شرح کو 17.5 کے بجائے 12.5 فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نئی شرح سے ٹیکس6 ماہ کے بجائے ایک سال کے دوران شیئرز کی خریدو فروخت پر عائد ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :