کاروبار
28 مئی ، 2014

اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں درآمدی یوریا کھاد پر 50 روپے فی بیگ سبسڈی دینے پر غور ہوسکتا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں درآمدی یوریا پر 50 روپے فی بیگ سبسڈی دینے پر غور ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ درآمدی یوریا کا 2 لاکھ 43 ہزار ٹن اسٹاک جاری کرنے کے لیے تجویز پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا مارجن16 سے19پیسے بڑھانے کی تجویز پر بھی غور ہوسکتا ہے۔ اجلاس کے دوران ملک میں گندم، چاول، یوریا کھاد، چینی اور آلو سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں اور اسٹاک کے علاوہ ملک کی اقتصادی صورت حال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید خبریں :