کاروبار
28 مئی ، 2014

بجٹ میں کوئی ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا،مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ

بجٹ میں کوئی ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا،مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ

اسلام آباد…آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کے معاملے میں عوام کو کوئی ریلیف نہ ملنے کا امکان ہے ، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیا مہنگی ہوسکتی ہیں ، گھی اور خوردنی تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 16 سے17 فیصد ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ کسٹم ڈیوٹی کی اوسط شرح 6 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔ چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 6 فیصد کردی جائے گی، جو اس وقت 8 فیصد ہے تاہم چینی پر ایکسائز ڈیوٹی، نان ری فنڈ ہوگی اور شوگر ملز کو اس پر کوئی ری فنڈ نہیں ملے گا۔ آلو کی درآمد پر ڈیوٹی25 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصدکیے جانے کا امکان ہے۔ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ سیلز ٹیکس کے غیر رجسٹرڈ کاروباری حضرات پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 فیصد کیا جاسکتا ہے اور ٹیکس کی شرح کم از کم تین سال کے لیے ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :