دلچسپ و عجیب
29 مئی ، 2014

آسٹریا کے چڑیا گھر میں برفانی بھالو مور لے اڑا

آسٹریا کے چڑیا گھر میں برفانی بھالو مور لے اڑا

ویانا… این جی ٹی…آسٹریا کے شہر ویانا کے ایک چڑیا گھر میں سیر کی غرض سے آئے سیاحوں کو اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے جب وہاں موجود برفانی بھالو نے ایک مور پر اچانک حملہ کردیا۔لیان نامی اس برفانی بھالو نے مور کا شکار کیا اور اسے منہ میں دبا کر کسی محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں بھاگ نکلا۔برفانی بھالو نے شکار میں اپنے ساتھی بھالو کے ساتھ شراکت داری بھی قبول نہ کی اور اکیلے ہی اس دعوت کے مزے اڑائے۔چڑیا گھر کے منتظمین کے مطابق دونوں برفانی بھالو دو ہفتے قبل ہی اس چڑیا گھر میں لائے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ بھالو جانوروں پر حملہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :