02 جون ، 2014
ہیگ…ہاکی ورلڈ کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں ٹاپ پر موجود آسٹریلیا اور بلجیم کے پاس پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہے۔دی ہیگ میں جاری ایونٹ کا پہلا میچ سہ پہر آسٹریلیا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا، شام 7 بجے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،جبکہ دن کا تیسرا اور آخری میچ رات ساڑھے 8 بجے ہوگا جس میں ملائیشیا اور بلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، گروپ اے میں اس وقت آسٹریلیا اوربلجیم کے 3، 3 پوائنٹس ہیں، اسپین اور انگلینڈ ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، بھارت اور ملائشیا کو واحد میچ میں شکست ہوئی۔