پاکستان
11 اپریل ، 2012

صدرنے مولانا فضل الرحمن کو ظہرانے میں شرکت پر آمادہ کرلیا

صدرنے مولانا فضل الرحمن کو ظہرانے میں شرکت پر آمادہ کرلیا

اسلام آباد… صدر آصف علی زرداری نے جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کو آج ظہرانے کی میز پر ملاقات کے لئے ایوان صدر بلا لیا۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے فون پر ہونے والی گفتگو میں نیٹو سپلائی اور گھریلو تشدد بل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے ان سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اور دوسری کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔ صدر اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں :