04 جون ، 2014
سنتیاگو…چلی میں گیلیشیئر پگھلنے سے کروڑوں سال پرانے ڈائنوساروں کی باقیات ملی ہیں۔چلی کے علاقے پٹا گونیا میں سائنسدانوں نے ڈائنوساروں کے 40 سے زائد ڈھانچے دریافت کیے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں ڈائنوسار کی باقیات ملنے پر اس علاقے کو ڈائنوساروں کا قبرستان قرار دیا جارہا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈائنو سار 4 مختلف اقسام سے تعلق رکھتے ہیں جو ڈھائی کروڑ سے 9 کروڑ سال قبل زمین پر پائے جاتے تھے۔ رینگنے والے یہ ڈائنوسار سمندر میں تیرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے ڈائنوسار کی نسل پر تحقیق میں مدد ملے گی۔