پاکستان
11 اپریل ، 2012

وزیراعظم نے وزارتوں کو جاب بینک بنانے کی ہدایت کردی، فردوس عاشق

وزیراعظم نے وزارتوں کو جاب بینک بنانے کی ہدایت کردی، فردوس عاشق

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے بیروزگاری ختم کرنے کیلئے وزیراعظم نے تمام وزراتوں کو جاب بینک تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں بیروزگاری کے حل کے حوالے سے ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 15 سے 25 سال کے درمیان نوجوانوں کی تعداد 4 کروڑ 77 لاکھ ہے ، جن کو روزگار کی فراہمی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 30 فیصد نوجوان نسل ان پڑھ اور غیر ہنر مند ہے جس کو مناسب ہنر سکھانے کی ضرروت ہے۔ اس موقع پر آئی ایل او نے پاکستان میں روزگار کی فراہمی کیلئے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روایتی اور مناسب تکنیکی تعلیم دی جائے اور صوبائی حکومتیں بھی نوجوانوں کے حوالے سے مناسب پالیسی تشکیل دیں۔

مزید خبریں :