11 اپریل ، 2012
اسلام آباد … اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیلئے وفاق کی جانب سے نئے وکیل کے تقرر کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائیگا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت کے عدالتی فیصلے کیخلاف صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیج رکھا ہے۔ بابر اعوان کا لائسنس معطل ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے اس کیس میں وفاق کو نیا وکیل مقرر کرنے کا کہا تھا۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ وہ وفاق کے نئے وکیل کا نام ابھی نام نہیں بتاسکتے۔ حتمی نام کے بارے میں سپریم کورٹ کو آئندہ چند دنوں میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ نئے حکومتی وکیل کے تقرر کے بعد صدارتی ریفرنس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا۔