کھیل
07 جون ، 2014

ہاکی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے

ہاکی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے

ہیگ.......ہاکی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیا،بلجیم اور بھارت کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی دی۔ ہیگ میں جاری ٹورنامنٹ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے ۔دن کے پہلے میچ میں بلجیم کی ٹیم اسپین کا سامنا کرےگی۔بلجیم کی ٹیم گروپ اے میں تیسرے نمبر پر ہے اسکے تین میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔اسپین نے صرف دو ہی پوائنٹس حاصل کئے ہیں ۔دوسرے میچز بھارت اور ملائیشیا آمنے سامنے ہونگی۔بھارت کے تین میچز میں صرف ایک پوائنٹ ہے جبکہ ملائیشیا اپنے تینوں میچز میں شکست کھا چکی ہے ۔دن کے آخری میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا ۔آسٹریلیا گروپ کے تینوں میچز جیت کر پہلے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پر ہے ۔

مزید خبریں :