پاکستان
11 اپریل ، 2012

پولش بحریہ کے سربراہ کی ایڈمرل آصف سندھیلہ سے ملاقات

پولش بحریہ کے سربراہ کی ایڈمرل آصف سندھیلہ سے ملاقات

اسلام آباد … پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پولش بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل توماز میتھا نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پاک بحریہ کے دستے نے پولش بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل توماز میتھا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پولش بحریہ کے سربراہ کو خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور پاک بحریہ کے کردار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ ایڈمرل آصف سندھیلہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود بحری تعلقات پر غوراور ان کے مزید استحکام کیلئے مختلف شعبوں کی نشاندہی کی گئی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کی گئی۔

مزید خبریں :