11 اپریل ، 2012
پشاور … عالمی ادارہ صحت نے صوبے میں ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت کو فوری طور پر ادویات خریدنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے 3 کروڑ روپے کی ادویات خریدی گئی ہیں۔ جن میں ڈیلٹا میتھرین اور ٹیمپاس نامی ادویات شامل ہیں، جنہیں بہترین مچھر مار ادویات میں شمار کیا جاتا ہے۔