پاکستان
11 اپریل ، 2012

ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمہ، حکم امتناع ختم کرنیکی درخواست دائر

ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمہ، حکم امتناع ختم کرنیکی درخواست دائر

کراچی … سندھ ہائی کورٹ کے ایک 2 رکنی بینچ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے میں جاری عبوری حکم امتناع ختم کرنے کی صوبائی وزیر روٴف صدیقی کی درخواست کی سماعت کیلئے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج کراچی جنوبی نے روٴف صدیقی کی ایک درخواست پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیاتھا کہ اگر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ان کے علاقے کی حدود میں کسی عمل کے ذریعے توہین رسالت کا ارتکاب کیا ہے تو ان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس حکم کے خلاف روٴف صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں اس بنا پر اپیل دائر کی کہ عدالت مقدمہ درج کرنے کا اختیار ایس ایچ او کو نہیں دے سکتی بلکہ اسے مقدمہ درج کرنے کا حکم دینا ہوتا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے ایک سنگل بینچ کے روبرو ان کی اپیل کی سماعت کے دوران ہی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے وکیل انور منصور خان نے سیشن عدالت کے حکم کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا جس پر اس حکم کو عبوری طور پر معطل کردیا گیا اور سنگل بینچ کے سامنے روٴف صدیقی کی اپیل بھی التوا میں چلی گئی۔ آج روٴف صدیقی کی طرف سے اس عبوری حکم امتناع کو ختم کرنے کی درخوات دائر کی گئی اور جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اس کی باقاعدہ سماعت کیلئے 2 مئی کی تایخ مقرر کی ہے۔ روٴف صدیقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ مقدمہ درج کرانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :