کاروبار
09 جون ، 2014

یوبی ایل کے19.8 فیصد شیئرز فروخت کرنیکی منظوری دیدی

یوبی ایل کے19.8 فیصد شیئرز فروخت کرنیکی منظوری دیدی

کراچی.....ایس ای سی پی نے یوبی ایل کے19.8 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی، حصص اسٹاک مارکیٹ میں بیچے جائیں گے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کےمطابق حکومت پاکستان یو بی ایل کے لگ بھگ چوبیس کروڑ شیئرز کی مالک ہے جو کہ مجموعی شیئرز کا19.8 فیصد ہے۔نجکاری کے لیے پہلے مرحلے میں 16 کروڑ شیئرز فروخت کے لئے11 جون کو پیش کیے جانے کی توقع ہے،سرمایاکاروں کے رحجان کو دیکھتے ہوئے حکومت بقیہ اسٹاکس بعد میں فروخت کریگی ۔ حصص کی قیمت کا تعین بک بلڈنگ کے ذریعے کریڈٹ سوئس سنگاپور ، عارف حبیب اور الیگژیر سیکیورٹیز بین الاقوامی قوائد کے مطابق کریں گے ۔حکومت کو آئندہ مالی سال مختلف اداروں کی نجکاری سے 198 ارب روپے ملنے کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :