دلچسپ و عجیب
11 اپریل ، 2012

حاضر دماغ بچے نے بس روک کر ساتھی بچوں کو حادثے سے بچالیا

 حاضر دماغ بچے نے بس روک کر ساتھی بچوں کو حادثے سے بچالیا

واشنگٹن…این جی ٹی…اچانک مصیبت سے دوچار ہو نے کے بعد بڑے بڑوں کا دماغ کام کر نا چھوڑ دیتا ہے لیکن ایک امریکی بچے نے اسکول بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے پرحاضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے بس روک کر ساتھی بچوں کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔امریکی ریاست Washingtonسے تعلق رکھنے والایہ13سالہ بچہ اپنے دیگر 12ساتھیوں کے ساتھ اسکول کی بس میں سوار تھا کہ اچانک ان کا ڈرائیور بس چلاتے ہو ئے دل کا دورہ پڑ نے سے بے ہو ش ہو گیا اور بس سڑک پر چلتی رہی ۔اس صورتحال کے بعد بس میں افراتفری مچ گئی لیکن اس بچے نے اپنی نشست سے اٹھ کر فوراً اسٹیرنگ وہیل سنبھال کر بس روکی اور کسی بھی متوقع بڑے حادثے سے تما م بچوں کو بچاکرحقیقی زندگی کا ننھا ہیرو بن گیا ۔

مزید خبریں :