09 جون ، 2014
کراچی.......کراچی ایئر پورٹ پر گزشتہ شب ہو نے والےحملے کے دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس تھے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔10دہشت گرد پی آئی اے انجینئرنگ کے فوکر گیٹ سے ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوئے اور ایئرپورٹ کے عملے پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گرد جدید اسلحہ سے لیس اور پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے، مارے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعدا د میں اسلحہ بر آمد ہوا۔ اسلحے میں سب مشین گنز ، ایس ایم جی،کلاشنکوف،راکٹ لانچرز،میگزینز،خود کش جیکٹس ،گرنیڈز جن کی شدت عام گرنیڈ سے کہیں زیادہ ہے۔ بڑی تعداد میں پیٹرول بم ،آر پی جیز، اوان راکٹس اور خون منجمد کرنے والے فیکٹر ایٹ انجیکشنز شامل ہیں۔