پاکستان
09 جون ، 2014

اے ایس ایف کے ایک شہید اہلکار کا تعلق نواب شاہ سے تھا

اے ایس ایف کے ایک شہید اہلکار کا تعلق نواب شاہ سے تھا

کراچی.....کراچی ائیرپورٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والا اے ایس ایف اہلکار بھی شامل ہے ۔نواب شاہ کا رہائشی اقبال آرائیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھا۔ شہید اقبال آرائیں کی شہادت کی خبر کے بعد اہلخانہ فوری طورپر کراچی پہنچے جبکہ شہید کے گھر رشتے داروں اوراہل محلہ کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے آرہی ہے۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ انھیں فخر ہے اقبال آرائیں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔

مزید خبریں :