09 جون ، 2014
کراچی ........دہشت گرد حملے کےنتیجے میں کراچی ایئرپورٹ میں فلائٹس آپریشن تقریباً17گھنٹے تک معطل رہا ،جس کے بعد فضائی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ کراچی ائیرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں تقریباً 17گھنٹے تک فلائٹس آپریشن معطل رہا۔ پیر کو شام ساڑھے چار بجے فلائٹس آپریشن بحال ہوگیا اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 308کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی ،تاہم مسافروں نے خوف اور پرعزم رہنے کا اظہار کیا۔ مسافر وں کا کہناتھا کہ ائیرپورٹ جیسے حساس مقام پر حملہ ہوسکتا ہے تو کہیں بھی ہوسکتا ہے۔دہشت گرد حملے کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر فلائٹس آپریشن معطل رہنے کی وجہ سے کئی قومی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا مؤخر کی گئیں ،جبکہ بعض پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتاراگیا۔