پاکستان
09 جون ، 2014

گرمی کی چھٹیاں :بچوں کی کراچی چڑیا گھر میں تفریح

گرمی کی چھٹیاں :بچوں کی کراچی چڑیا گھر میں تفریح

کراچی......اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں شروع اور بچوں کے مزے بھی،کراچی میں گرمی کے ستائے بچے اور بڑے تفریح کے لیے چڑیا گھر کارخ کر رہے ہیں۔ یہ ہے کراچی کا چڑیا گھر جہاں ان دنوں خوب رونقیں لگی ہو ئی ہیں۔بچوں کی موسم گرما کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی والدین اپنے بچوں کو لے کر چڑیا گھر پہنچ گئے ہیں۔ گرمی کی شدت سے ستائے عوام نے چڑیا گھر کی کھلی فضا میں خوب لطف اٹھایا۔ چڑیا گھر میں آنے والے بچے مختلف جانور دیکھ کر خوب خوش ہوئے اور ان جانوروں کے ساتھ تصویریں بھی کھینچوائیں۔ بچے بندروں کی شرارتوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔بچوں نے ان لمحات کوتصاویراورویڈیوز میں قیدکرلیا۔ننھے بچوں کا کہنا تھاکہ چڑیاگھرمیں تمام جانوروں کو دیکھ کر بہت مزہ آیا۔

مزید خبریں :