پاکستان
09 جون ، 2014

پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر خصوصی اقدامات

پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر خصوصی اقدامات

پشاور......کراچی ائر پورٹ حملے کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹس پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کیا خصوصی اقدامات کیے گئے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد ریڈ الرٹ ہے۔ ایئرپورٹ پر اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے جبکہ پشاور سے کراچی جانے اور وہاں سے پشاور آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ آج پشاور سے نجی ائرلائن کی ایک پرواز کراچی نہیں روانہ ہو سکی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ چند سالوں کے اندر درجنوں راکٹ حملے ہو چکےہیں جن سے املاک کو نقصان پہنچا۔ تاہم اے این پی دور حکومت میں دسمبر 2012 کی رات کوایئر پورٹ پر ہونے والا حملہ سب سے بڑا حملہ تھا ۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام 10حملہ آور مارے گئے جبکہ قریبی آبادی کے بعض رہائشی جاں بحق اور درجنوں زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :