پاکستان
11 اپریل ، 2012

یکم مئی سے آن لائن ویزا لازمی ہوگا، ریجنل ڈائریکٹر برطانوی بارڈر ایجنسی

یکم مئی سے آن لائن ویزا لازمی ہوگا، ریجنل ڈائریکٹر برطانوی بارڈر ایجنسی

اسلام آباد … پاکستان میں برطانوی بارڈر ایجنسی کی ریجنل ڈائرکٹر مینڈی آئیویمی کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانوی ویزا کے حصول کے سلسلے میں پانچواں بڑا ملک ہے، یکم مئی سے برطانوی ویزا کے خواہشمند افراد کیلئے آن لائن ویزا سروس کا استعمال لازم ہوگا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مینڈی آئیویمی کا کہناتھا کہ 6 اپریل سے برطانیہ نے پاکستان میں تعلیم اور ملازمت کیلئے آن لائن ویزا کا آغاز ہوچکا ہے۔ میڈی آئیویمی کا کہنا تھا کہ برطانوی ویزا کے حصول میں 3 ہفتے درکار ہوں گے جو پاکستانی ویزے کے اجرا کے وقت سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سالوں میں بزنس مین کمیونٹی کیلئے ویزا کی آن لائن ادائیگی اور آن لائن اپائنٹ منٹ سروس کا اجراء کیا جائے گا۔ مینڈی آئیویمی نے بتایا کہ پاکستان سے برطانیہ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد سب سے زیادہ ہے جس کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :