11 جون ، 2014
کراچی ....ماہ رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے 28 جون سے یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی مختلف مصنوعات سستی کردی جائیںگی ۔ماہ رمضان میں عوا م کو ریلیف دینے کی خاطر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر روز مرہ استعمال کی تقریباًایک ہزار مصنوعات سستی کردی جائیں گی۔وزارت صنعت و پیداوار ذرائع کے مطابق مارکیٹ کے مقابلے اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے حکومت کو 2 ارب روپے کی سبسڈی برداشت کرنی پڑے گی ۔عوام کو دال ، چینی ،آٹا اور گھی سمیت دیگر مصنوعات پر فی کلو ایک سے 15 روپے تک کی بچت ہوگی ۔صارفین کا کہنا کہ حکومت اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کے ساتھ ان کے بہتر معیار کو بھی یقینی بنانے کے اقدامات کرے ۔