11 جون ، 2014
اسلام آباد.... 30 ستمبر تک سیلز ٹیکس ری فنڈ کے تمام پرانے کیسز نمٹا دیے جائیں، وزارت خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت جاری کردی ۔ ایکسپورٹس میں سب سے بڑا حصہ رکھنے والا ٹیکسٹائل سیکٹر حکومت کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ٹیکسٹائل کے ایکسپورٹرز کی مشکلات دیکھتے ہوئے حکومت نئے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے جس کے تحت سیلز ٹیکس ری فنڈ کے کیسز زیادہ سے زیادہ تین ماہ کے اندر نمٹا دیے جائیں گے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی میں ایف بی آر کی جانب سے تاخیر ہونے سے فنڈز کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔