11 جون ، 2014
ممبئی........عظیم اداکار دلیپ کمار کی زندگی پر مبنی کتاب شائع ہوگئی،دلیپ نے اپنی فلمی زندگی اور محبتوں کے بارے میں کیا کہا؟ شائقین جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ عظیم اداکار دلیپ کمار کی زندگی پر مبنی کتاب شائع ہوگئی۔ ممبئی میں ہونے والی تقریب رونمائی ہوئی۔ اداکاری کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے ماضی کے سپراسٹار دلیپ کمار کی سوانح عمری پر مبنی کتاب کے اجرا کے موقع پرنظر آئے بالی وڈ کے جگمگاتے ستاروں کے ساتھ ساتھ آج کے سپر اسٹارز۔ ممبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تقریب کی میزبانی کا فریضہ کرن جوہر نے ادا کیا جبکہ کتاب کی رونمائی کے فرائض بالی وڈ کے لیجنڈری اسٹار امیت آبھ بچن نے انجام دئے۔ substance and shadow کے عنوان سے یہ سوانح عمری دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے صلاح ومشورے کے بعد ان کی قریبی دوست ادے تارہ نائیر نے تحریر کی ہے جس کی تقریب رونمائی بالی وڈ کے بڑے ناموں کی بھرپور توجہ کا مرکز رہی۔