انٹرٹینمنٹ
11 جون ، 2014

اکشے کمار اور سوناکشی کی فلم ’’ہالی ڈے‘‘نے 50 کروڑ کما لیے

اکشے کمار اور سوناکشی کی فلم ’’ہالی ڈے‘‘نے 50 کروڑ کما لیے

ممبئی...... اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی ایکشن تھرلر ہالی ڈے نے کما لیے ہیں پورے 50 کروڑ ، وہ بھی ریلیزکے صرف چار ہی دنوں میں ۔ فلمی پنڈت کہتے ہیں کہ فلم کامیاب ہے۔غنڈے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن کپور اور رنویر سنگھ اب ایک دوسرے کے دوست نہیں۔ خبریں ہیں کہ دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے ، اب دیکھنا ہے کہ فلم میں پکے دوست نظرآنے والے ارجن اور رنویر کب تک پکے دشمن بنے رہیں گے۔اگست میں ہونے والا ہے ایک مشہور بالی ووڈ اورزبردست ہالی ووڈ اداکار میں مقابلہ، جی ہاں اجے دیوگن اور سلویسٹراسٹالون ہوں گے آمنے سامنے، کہا جارہا ہے کہ اجے کی سنگھم ٹو اور سلویسٹرکی ایکسپینڈیبلز3 ایک ہی دن سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

مزید خبریں :